Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان نے قوم سے خطاب کیا.....
خطاب اچھا تھا یا برا تھا... اس پر دو رائے ہوسکتی ہیں .
عمران خان کو اس وقت قوم سے خطاب کی ضرورت تھی یا نہیں تھی....اس پر دو رائے ہوسکتی ہیں .
عمران خان اچھا سیاستدان ہے یا نہیں ہے....اس پر دو رائے ہوسکتی ہیں .
عمران خان نے اس سے پہلے بھی دھرنے کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کیا... یا قوم کو شعور دیا...اس پر دو رائے ہوسکتی ہیں .
لیکن میرے مسلم لیگ نون کے دوستو!
میرے عوامی نیشنل پارٹی کے بھائیو!
میرے جے یو آئی کے مہربانو!
اس ملک کا پیسہ اس ملک کے غریب عوام پر لگے.... کیا اس میں دو رائے ہیں؟
اس ملک کی اکثریت بڑی مشکل سے زندگی گزار رہی ہے... کیا اس میں دو رائے ہیں؟
اس ملک میں کچھ لوگ کرپشن کے ذریعے امیر سے امیر ہورہے ہیں... کیا اس میں دو رائے ہیں؟
اس ملک سے لوگوں نے اپنی ناجائز دولت ناجائز طریقوں سے غیر ملکوں میں منتقل کی ہے.... کیا اس میں دو رائے ہیں؟
عمران خان کو چھوڑئیے... وہ تو ایسا ہی ہے...
آپ اپنے اللہ کو حاضر ناظر جان کر، اپنے ضمیر کو زندہ کرکے... اپنے آپ سے یہ سوال کیجئے .. کیا باہر کی دنیا میں ایسا کوئی حق حلال کا کام ہے کہ جس کے اندر اتنی جلدی ایک خاندان کے دو نوجوان بغیر اپنے حکمران باپ کی مدد کے یوں کمپنیوں کے اور یورپ میں پراپرٹیوں کے مالک بن جائیں... کیا آپ کی عقل یہ سب مانتی ہے... یا صرف اپنے لیڈر کی محبت میں آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں...
آپ سب نے ایک روز مر کے اللہ کو جواب دینا ہے...
ذراسوچئے ...
اگر مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہ ٹی وی پر آکے قوم کے سامنے قران شریف پر ہاتھ رکھ کے کہہ دیں کہ ان کا دل یہ مانتا ہے کہ شریف فیملی نے یہ ساری دولت محنت اور ایمانداری سے بغیر پاکستان کو لوٹے کمائی ہے... اگر مولانا صاحب یہ کہہ دیں تو ہم عمران خان سے کہیں گے کہ سیاست سے ہمیشہ کے لئے دستبردار ہوجائے_
( حنیف سمانا )
