
لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک مفرور ہونے والے ملزم کو بڑی رعایت دیتے ہوئے ملزم کی 3 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں بیرون ملک مفرور ہونے والے قتل کیس میں نامزد ملزم کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کی3 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی شخص کیلئے زندگی اور ذاتی آزادی سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا، کسی کو گرفتار کرنے یا جیل میں ڈالنے سے اس شخص کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے، انسانی حقوق کے تحت انصاف کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
عدالتی فیصلے میں 1988 میں بے نظیر بھٹو کیس کا حوالہ بھی دیا گیا اور پولیس کو ملزم کی واپسی پر فوری طور پر گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے ملزم کووطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونے کیلئے تین دن کا وقت دیا اور اس کیلئےدس ، دس لاکھ روپےکے 2 مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرکے کیس کی سماعت تین روز بعد کیلئے ملتوی کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5lhcrelif.jpg