
کاپی برانچ میں وکیل کی توڑ پھوڑ۔۔ ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کا موقف مسترد
لاہورہائیکورٹ کاپی برانچ میں وکیل نے گزشتہ روز مقدمے کی کاپی تاخیر سے ملنے پر توڑ پھوڑ کی، شیشے بھی توڑ دیئے تھے، جس پر کمالیہ بار ایسوسی ایشن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، بار ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں واضح طور پر واقعے کا ذمہ دار ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو ٹھرایا گیا ہے۔
جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن کمالیہ ملک مشکور احمد کھوکھر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری پریس میں کہا گیا کہ بار ایسو سی ایشن کے اراکین کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ماجد جہانگیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ معزز ممبر کمالیہ پر ڈالی جارہی ہے،ماجد جہانگیر کے مؤقف کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔
جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن کمالیہ نے مزید کہا کہ معزز رکن کی جب سے انگلیںڈ سے واپسی ہوئی ہے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،بعض اوقات انہیں خود علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں،انہوں نےکاپی برانچ میں بھی ایسا ہی کچھ کیا، ان کی دماغی صحت سے ان کے اہلخانہ اور احبات بھی واقف ہیں۔

ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ملک مشکور احمد کھوکھر نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر غلط فہمی کی وجہ سے یکطرفہ موقف دہرایاجارہاہے،حقیقت اس کے برعکس ہے، سراسر غلط طور پر دہشت گردی کی دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس سے بار ایسو سی ایشن میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،اس حوالے سے آج بار روم بار ایسوسی ایشن کمالیہ میں جنرل ہاؤس میں ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔
گزشتہ روز مقدمہ کی کاپی تاخیر سے ملنے پر وکیل ماجد جہانگیر نے لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ کے کاؤنٹر کے تمام شیشے توڑ دیئے تھے،وکیل کو گرفتار کرلیا گیا تھا،ہائیکورٹ سیکیورٹی نے وکیل کو گرفتار کرکے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا،پنجاب بار کونسل ڈسپلنری کمیٹی نے وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے معاملہ ٹربیونل کو بھجوا دیا،بار کونسل نے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وکیل کا لائسنس بھی معطل کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/mtrLvyB/law.jpg