
لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی بھانجی سے شادی کا معاملہ، انوکھے کیس پر عدالت کے ریمارکس
لاہور ہائیکورٹ میں انوکھا کیس سامنے آگیا عدالت کے سامنے سوال آیا ہے کہ کیا شوہر اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق دوسری بیوی کی بازیابی کیس میں جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں دوران سماعت درخواست گزار مشتاق احمد کی پہلی بیوی 4 بچوں سمیت عدالت میں جج کے روبرو پیش ہو گئی۔
شہری کی پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر مشتاق احمد نے اسے طلاق نہیں دی اور بھانجی سے زبردستی دوسری شادی کرلی۔ عدالت نے مشتاق احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 35 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ دوسری بیوی سائلہ احمد اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جسٹس انوارالحق پنوں نے قراردیا اگر کوئی کنوئیں میں چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اجازت دیدے؟
عدالت نے دوسری بیوی کو اس کے والدین کے ساتھ بھجوا دیا، اوکاڑہ کے رہائشی مشتاق احمد نے دوسری بیوی کی سسرالیوں سے بازیابی کے لئے رجوع کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lhc-shadi.jpg