لاہور کی حراذیشان 16 سال سے ہر جمعہ کو دلہن کیوں بنتی ہیں؟

hira-zeeshan1131.jpg


پاکستان میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون بھی رہتی ہیں جو گزشتہ 16 سالوں سے ہر ہفتے باقاعدگی سے نہ صرف دلہن کی طرح میک اپ کرتی ہیں بلکہ عروسی لباس بھی پہنتی ہیں اور پورا دن تیار ہوکر گزارتی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی رہائشی42 سالہ حرا گزشتہ 16 سالوں سے ہر روز جمعہ کے روز دلہن بنتی ہے، برائڈل میک اپ کرتی ہے، ہاتھوں پیروں پر مہندی لگاتی ہے، شادی کے زیورات اور لباس پہن کر پورا جمعے کا دن گزارتی ہے،اس عادت کی وجہ سے حرا " جمعہ کی دلہن " کے نام سے مشہور بھی ہوگئی ہے۔

حرا ذیشان سے جب اس عادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کے پیچھے چھپا راز بتاتے ہوئے کہا کہ 16 سال قبل میری ماں کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال میں ایک شخص نے میری ماں کو خون دیا جس پر میری ماں نے اس شخص سے میری شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں موت سے پہلے بیٹی کی شادی کروانا چاہتی ہوں۔

dfsafasdlkfjasdflkjasdflk.jpg


حرا نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کی خوشی کیلئے رضامندی دی ، میری شادی ہوگئی اور میں ہسپتال سے ہی بنا تیار ہوئے رکشے میں رخصت ہوگئی، اپنی شادی جیسے اہم دن میں دلہن نا بننا میرے لیے سخت مایوسی کا سبب بنا، شادی کے کچھ دن بعد میری والدہ کا انتقال ہوگیا اور میری مایوسی شدید ہوگئی۔

dfasdskjflaksdflaskdf.jpg


انہوں نےکہا اسی دوران لاہور میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس کی آواز سے میرا ذہن شدید متاثر ہوا اور میں ڈپریشن کی مریض بن گئی، ڈاکٹرز نے مجھے خوش اور مصروف رکھنے کا مشورہ دیا، میرے شوہر اس وقت پاکستان میں تھے میں ان کیلئے ہر جمعہ کو تیار ہونے لگی اور دلہن کی طرح سجنے سنورنے لگی ، تب سے یہ معمول آج تک قائم ہے اور اب میری عادت بن چکا ہے۔
 

Back
Top