
لاہور کے علاقے نشتر کالونی کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر رائے ونڈ بلایا گیا جہاں اسے فیکٹری کے منیجر سے ملاقات کیلئے ایک گھر لیجایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس خالی گھر میں ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم اس کے ساتھ برہنہ حالت میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، برہنہ حالت میں اس کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئی ہیں اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے خاتون کی مدعیت میں 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس کی جانب سے خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rp-lahore-pp.jpg