
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ملتوی شدہ نتائج اور راولپنڈی کنٹونمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں ن لیگی امیدواروں نے میدان مارلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طاہر ایوب فاتح قرار پائے۔
ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک طاہر ایوب نے4ہزار913 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز کو 4ہزار583 ووٹس ملے۔
رپورٹ کے مطابق وارڈ نمبر 2 میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کا ٹرن اوور20 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی کل 10 میں سے مسلم لیگ ن پہلے ہی 7 نشستیں جیت چکی ہے۔
دوسری جانب لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کے ملتوی شدہ انتخابی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نے5ہزار187 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔
اس حلقے میں بالٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کو 2ہزار531 ووٹس ملے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار2501 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ نتائج کے بعد اپنی ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للّٰہ لایورکینٹ کی تمام10نشستوں پر مسلم لیگ( نوازشریف)کی کامیابی مکمل ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491455392958021633
انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور نومنتخب کونسلر کو بھی مبارکباد پیش کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12cintmntzimny.jpg