
لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائنز کی ایک پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد جہاز سے مسافوں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور پہنچنے والی ایک نجی ایئر لائنز کی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، ہنگامی لینڈنگ جہاز کی کارگو سائیڈ سے دھواں نکلنے کے بعد کی گئی۔
جہاز کی لینڈنگ کے فورا بعد طیارے کے تمام دروازے کھول دیئے گئے اور مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا، مسافروں کو جہاز سے کوئی سامان باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ سے پہلے فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کو بھی رن وے پر طلب کرلیا گیا ہے، لینڈنگ سے پہلے جہاز کا عملہ دباؤ میں تھا اور انہوں نے ایئر پریشر کو بھی بار بار چیک کیا، ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے جہاز میں سیٹ نمبر 3 کے قریب اندر اور باہر دھواں بھی دکھائی دیا۔
https://twitter.com/x/status/1838249443956531383
ایئر پورٹ حکام کے مطابق جہاز کو ایک غیر ملکی پائلٹ اڑارہے تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جہاز میں عملے سمیت 171 افراد موجود تھے جو سب کے سب محفوظ رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9flujinnlannding.png