لاہور میں ماں کے ساتھ بچی بھی حوالات میں بند,ڈی آئی جی آپریشن کا ایکشن
کم سن بچی کو والدہ کے ساتھ حوالات میں بند کرنے پر اے ایس آئی عفیفہ انور،محرر تھانہ وویمن ریس کورس فرزانہ رشید کو معطل کردیا گیا، چارج شیٹ ایس ایچ او وویمن ریس کورس سب انسپکٹر ندااشفاق کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا,ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سول لائنز کو انکوائری کا حکم دے دیا
ڈی آئی جی آپریشن لاہور سید علی ناصر رضوی کی مقدمہ میں مطلوب ملزمہ کی بچی حورین سے ملاقات کی.
https://twitter.com/x/status/1712700854757626001
لاہور پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اسکی 4 سالہ بیٹی کو بھی حوالات میں بند کردیا تھا,پولیس نے 2 سال پرانے مقد مے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی 4 سالہ معصوم بچی سمیت حوالات میں بند کردیا۔
پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمے میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو ویمن پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کیا۔
پولیس نےکہا خاتون اس مقدمے میں اشتہاری تھی، وہ گرفتار ہونے پر بچی کو ساتھ لے آئی، بچی کی ضد پر اسے کچھ دیر ماں کے ساتھ حوالات میں رکھا بعد میں اسے رشتے دار لے گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ خاتون کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں خاتون پر کہیں بھی براہ راست دھمکیاں دینے کاالزام نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-lahore-ee.jpg