
لاہور میں ایک" اسلامی ڈیٹنگ ایپلی کیشن مزمیچ" کی جانب سے شادی کیلئے شریک حیات کی تلاش کے حوالے سے ایک منفرد ایونٹ آرگنائز کروایا گیا جس میں 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کرکے اپنے شریک حیات کی تلاش کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مشرقی و مذہبی روایات کے برعکس پسند کی شادی اور اس کیلئے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کا رجحان پروان چڑھنا شروع ہوگیا ہے، اسی رجحان کو مزید پروان چڑھانے کیلئے لاہور میں ایک منفرد ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں غیر شادی شدہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے تنہا شرکت کرکے اپنے ممکنہ شریک حیات سے ملاقات کی اور اپنے مستقبل کے ہمسفر کی تلاش کی۔
ایونٹ لاہور میں اسلامی ڈیٹنگ ایپلی کیشن مز میچ( جس کو اب "مز" کے نام سے جانا جاتا ہے) نے آرگنائز کیا اور اس کے انتظامات ایپلی کیشن چلانے والی خواتین نے سنبھالے، ایونٹ میں 20 سے 35 سال کی عمر کے لڑکے و لڑکیوں نے شرکت کیلئے ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروائی۔
ایونٹ میں طالب علمی کے دور سے لے کر پروفیشنل کیریئر رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی اور ایپلی کیشن پر میچ کیے گئے ممکنہ جیون ساتھ سے ملاقات کیلئے قدم بڑھایا،اسی ایونٹ میں شرکت کرنے والی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کے استعمال کا مشورہ امریکہ میں مقیم بھائی نے دیا، اس ایپلی کیشن کے ذریعے میں چند لڑکوں سے رابطہ کرچکی ہوں۔
خیال رہے کہ برطانیہ سے چلائی جانے والی اس ایپلی کیشن ک چلانے والے افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ مکمل طور پر اسلامی و مشرقی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نوجونوں کے درمیان تعلقات اور رابطوں کو فروغ دیتے ہیں، اب تک اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والوں کی تعداد15 لاکھ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahorh1i1h1.jpg