
لاہور میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بجلی کےایک میٹر کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جو کافی عرصے سے ڈیڈ ہے، اس میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو بجلی چوری کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
لیسکو حکام کی جانب سے بجلی چوری پکڑی جانے کے بعد میٹرو بس انتظامیہ پر 24 ہزار یونٹ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بلا تفریق مہم جاری ہے، بجلی چوری می ملوث کسی بھی شخص یا کمپنی سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kaksjsjmmetbjlocor.png