لاہور :بس اسٹاپ پر طالب علم لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

viral-viedo-750x375-1.jpg


لاہور کے ایک بس اسٹاپ پر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا شخص ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے سٹاپ پر کھڑی تین لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکیاں جو حلیے سے طالب علم معلوم ہوتی تھیں لاہور کی سڑک پر بس کے انتظار میں کھڑی ہیں ، ان کے قریب ہی ایک شخص لال رنگ کی شرٹ میں کھڑا دکھائی دے رہا ہے جو ان تینوں لڑکیوں سے بات کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1440993562951393283
اچانک تینوں لڑکیاں اس شخص سے بچنے کیلئے مخالف سمت میں دوڑ لگادیتی ہیں، دو لڑکیاں ایک طرف اور 1 لڑکی اس شخص سے بچنے کیلئے دوسری سمت میں دوڑ پڑتی ہے۔

واقعے کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

E-fi0c-XIAUAd-L.jpg


ویڈیو پوسٹ ہونے کے تین گھنٹے بعد پنجاب پولیس نے ٹویٹر پر ہی ایک بیان جاری کیا جس میں اس شخص کی زیر حراست تصویر بھی شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1441044672806326276
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
لبیک تحریک کا کارکن ہے جب سے ان کو نوازشریف کے خلاف استعمال کیا گیا تھا اب یہ بہت برھ گئے ہیں
 

Back
Top