لاہور: " آپ سے بدبو آتی ہے"سنگ دل اولاد نے بیمار ماں باپ کو گھر سے نکال دیا

burhy.jpg


لاہور میں 8 جوان بچوں کا معذور والد راوی پل کے پاس ایک جھونپڑی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، کہتا ہے اولاد نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ آپ سے بو آتی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹانگ سے معذور 70 سالہ خضر حیات اور اس کی اہلیہ زبیدہ ایک جھونپڑی میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی سگی اولاد نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے، خضر حیات شوگر کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی ایک ٹانگ کھو چکے ہیں جبکہ اسی موذی مرض نے زبیدہ بیگم کو بھی چلنے پھرنے سے قاصر کردیا ہے۔


زبیدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کہتے ہیں تم سے بو آتی ہے۔ خضر حیات نے بتایا کہ بچے کہتے تھے گھر میں رہنا ہے تو پیسے دو میں نے بچوں کو پالنے میں اپنا سب کچھ صرف کردیا میں ان کی یہ شرط پوری نہ کرسکا لہذا انہوں نے ہمیں گھر سے نکال دیا، ہمیں گھر سے نکالتے ہوئے ہمارے بچوں نے کہا تھا آج ہمارے لیے ہمارے ماں باپ مرگئے، ہماری اولاد اپنے قول کی پکی نکلی کیونکہ اس دن سے کسی نے آکر ہماری خیر خبر نہیں لی۔

جھونپڑی میں رہنے والا یہ مفلس اور مجبور جوڑا چائے بنا کر بیچتا ہے جس سے وہ دن میں اپنے کھانے پینے کیلئے کچھ پیسے کمانے کے قابل ہوتے ہیں اور اپنی آدھی ادھوری بھوک مٹانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
kya behtar hota k jese he ye news viral hoti aur police foran harkat mein aatey howe iss k beto ko hawalaat mein bund ker deti, aur in dono bazurgo ko case ka fesla honay tak izzat k saath bait ul maal k kharche per kisi jagha stay kerwa deti. aisi ulaad ko ab ibrat banane k waqt aa gaya hai.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان میں تو شاید کچھ قانون بھی پاس ہوا تھی ایسے حرام زادے بچوں کے واسطے ؟ یہ لوگ شیلٹر میں کیوں نہیں چلے جاتے ؟ کسی اولڈ ہوم کوئی ایدھی ویلفیر ہوم ایسی کسی بھی جگہ کیوں نہیں انہیں شفٹ کیا جاتا ؟
 

Back
Top