








لاہور: میٹرو بس سروس کا آغاز ہوتے ہی بے تاب شہریوں کا ایک ہجوم ان بسوں میں سوار ہونے کو اسٹیشنز پر اتر آیا۔پیر کے روز میٹروبس سروس کا آغاز ہوتے ہی لاہوریوں نے کام پر جانے کے لئے بس اسٹیشنز کا رخ کیا ، کسی کو جگہ ملی تو کسی نے کھڑے ہوکر سفر کیا جبکہ شہریوں سے کھچا کھچ بھری بسیں دن بھر لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچاتی رہیں اور لاہوری بس سروس کی سہولت کو سراہتے رہے۔آغاز میں بس سروس مفت ہونے کی وجہ سے رش بھی بہت زیادہ ہے ، جس پر شہری کچھ پریشان بھی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مفت سروس کی وجہ سے جن لوگوں نے کہیں نہیں بھی جانا وہ لوگ بھی بس میں سوار ہو کر سیروتفریح کے مزے لے رہے ہیں جس وجہ سے رش بڑھ گیا ہے۔میٹرو بس اسٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کی رہنمائی کر رہے ہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ انہیں خود ہی اسٹاپوں سے بس میں بیٹھنے اور اترنے کا تجربہ ہو جائے گا۔ شہریوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس کا آغاز ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلابی قدم ہے ، اس سہولت کے ذریعے قیمتی وقت بچایا جا سکتا ہے۔
Last edited by a moderator: