
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں تین افراد نے گھر میں گھس کر دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زيادتی کی، پولیس کے مطابق ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، دو فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکیاں اور ان کی دوست گھر میں موجود تھیں کہ ملزمان نے 3 موبائل فون اور 45 ہزار روپے چھین لئے، 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1470891353752031234
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور ایک متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ldharape.jpg