
لاہور کے علاقے لیاقت آباد تھانے کی حدود میں واقعہ مدرسے کے استاد نے چھٹی کرنے والے شاگرد کو مار مار کر درگت بنا ڈالی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مدرسے کے معلم نے چھٹی کرنے کی سزا کے طور پر 10 سالہ بچے کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور مار مار کر اس کی درگت بنا ڈالی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف بچوں پر جسمانی تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1622514676587286528
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کی شناخت 10 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے جسم کے مختلف اعضا اور کمر پر زخموں کے نشان اور بازوؤں ٹانگوں پر گہرے نیل کے نشانات ہیں۔ بچہ پنڈی اسٹاپ پر قائم نجی مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1622507202656215041
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے میڈیا کو دی گئیں تفصیلات میں بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بچوں پر اس طرح ظلم و جبر کرنے والے کسی طور بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔