
پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کے بعد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی موزوں ترین امیدوار ہیں۔
جیوز نیوز کے مطابق یہی نہیں گزشتہ شب پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ دو اتحادی پارٹیوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ عدم اعتماد کے بعد دیکھتے ہیں لیکن چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب والا کام پہلے ہونا چاہیے۔
وزارت اعلیٰ کے سوال پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بولیں تب بات ہے ناں، اس وقت تو پی ٹی آئی سکتے میں ہے، ہم نے کہا تھا وزارت اعلیٰ پنجاب دیں، پھر آپ کے لیے بھی ووٹ کر لیں گے، اگر وزارت اعلیٰ ملی تو ہم اتحادیوں کی کمیاں خامیاں بھی پوری کریں گے۔
تاہم اب مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر پرویز الٰہی کے حق میں پوسٹرز لگا دیے گئے ہیں جس پر تحریر ہے "پنجاب کی مجبوری ہے، چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری ہے"
https://twitter.com/x/status/1504023600357163011
یاد رہے کہ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتیں بھی مختلف دعوے کرتی نظر آ رہی ہیں اور ممکنہ طور پر پی ڈیم ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق بھی ہیں مگر حتمی کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ مسلم لیگ ق کے مشاورتی اجلاسوں کے بعد سامنے آنے والے فیصلوں سے ہی پتہ چلے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5pervaiz%20elahibanner.jpg