لاہور،آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفتیش،عمران خان بھی نامزد،نجی چینل

6kahananarmyactatatatta.jpg

لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بھی نامزد ملزمان میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاور پر ہونےو الے حملوں کے خلاف دائر مقدمات میں دہشت گردی سمیت پاک آرمی کے خلاف نعرے بازی، اور غداری سمیت دیگر 19 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، محمودالرشید، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور مراد سعید سمیت50 سے زائد ملزمان اور نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونے پر پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کو پاک فوج کے حوالے کردے گی۔
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
عمران خان پاکستان کی اکثریت کا مسیحا، کرپٹ حاضر سروس جرنیلوں اور کرپٹ سیاستدانوں، اور سپر پاورز، پاکستان کی طاقت کے ڈھانچے کے کھلاڑی ہیں۔ ایک کہاوت ہے "دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے اور دشمن ہمیشہ دشمن ہوتا ہے"۔
عمران خان باقی دو ساتھیوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ اور باقی دو شراکت دار بھی ایک دوسرے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ تو یہ اقتدار کی کشمکش پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ عمران خان کی جیت پاکستانیوں کی جیت ہے۔