
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں پولیس اہلکار نے مزدور سے بدسلوکی کی اور اس پر تشدد کی کوشش کی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے ایک ریڑھی بان کو سڑک سے ریڑھی نہ ہٹانے پر گریبان سے پکڑ کر زمین پر لٹایا اور تشدد کرنے کی کوشش کی، قریب موجود ایک شہری نے یہ پورا منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے سے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پراپلوڈ کردیا ، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1543545457590280193
پولیس اہلکار کے مطابق اس نے سبزی بیچنے والے ریڑھی بان کو سڑک پر کھڑا ہونے سے روکا ، ریڑھی بان نے موقف اپنایا کہ پولیس والے کو پیسے نہ دینے پر اس نے مجھ پر تشدد کیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو فوری معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔