
سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ جسے بھٹو کا شہر مانا جاتا ہے اس شہر میں سیلاب متاثرین کی حالت زار یہ ہے کہ کئی پہروں کے بھوکے سیلاب متاثرین خوراک کو ترس رہے ہیں اور جب خوراک ملتی ہے تو درجن بھر افراد کیلئے محض 2 روٹیاں۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں لاڑکانہ کی رہائشی خاتون جس کا گھر سیلاب سے متاثر ہو چکا ہے وہ اپنے آٹھ بچوں میں دو روٹیاں تقسیم کر رہی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھ کر لوگ غمزدہ ہو گئے اور وڈیروں سے سوال کرنے لگے کہ کیا کوئی ان کی مدد نہیں کر سکتا تھا؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ماں روٹی کے ٹکڑے کرکے انہیں تقسیم کرتی ہیں تو روٹی کو دیکھنے والے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ بچے ماں کے گرد کھڑے ہوکر "ماں مجھے بھی دو" کی صدائیں لگاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563085899180544000
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صحافی سنجے سادھوانی نے لکھا کہ ماں کے پاس دو روٹیاں تھیں، جنہیں انہوں نے 8 بچوں میں تقسیم کردیا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے اسے شیئر کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات کی کمی کی دعائیں بھی کیں۔
https://twitter.com/x/status/1563380312767627266
ایک صارف نے کہا کہ وہ پاکستانی جن کے نام پر اربوں روپے کا قرضے لے رہےہیں ان کی اوقات اتنی بھی نہیں کہ انہیں روٹی ہی مل سکے؟ 33 ارب ڈالر کون کھا گیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1563358420345925632
تانیہ سلیم پلیجو نے کہا کہ سندھ اور باقی صوبائی حکومتوں پر کڑی آزمائش کا وقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563243809525284864
قادر بخش نے کہا کہ انتہائی خوفناک اور دل دہلا دینے والی صورتحال جو یہاں کی اشرافیہ کیلئے کئی سوالات اٹھا رہے ہیں، اس طرح کے بدترین حالات تو جنگ میں بھی نہیں ہوتے۔
https://twitter.com/x/status/1563125659991302146
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/i11h111i1.jpg