لاپتہ ہونیوالے اعظم خان عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ؟

azamkhaha.jpg

گزشتہ کچھ روز سے عمران خان کے مخالف صحافی دعویٰ کررہے تھے کہ عمران خان کے خلاف کئی وعدہ معاف گواہ سامنے آرہے ہیں اور وہ عمران خان کے خلاف ایسے انکشافات کریں گے کہ عمران خان کا بچنا مشکل ہوجائے گا۔

اس ضمن میں کئی پرویز خٹک سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام لیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز دنیا نیوز کے صحافی محمد اشفاق نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے طوطے اعظم خان نے سب اگل دیا ۔ جلد اہم پریس کانفرنس ثبوتوں کے ساتھ ہوگی
https://twitter.com/x/status/1676493004306259971
اس پر صحافی ثاقب بشیر نے ردعمل دیا کہ 15 جون سے 5 جولائی 20 روز سے لاپتہ اعظم خان کیا مل گئے ؟ ایسی صورت حال کے بعد کی پریس کانفرنس کی حیثیت کیا بنتی ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1676497661640474624
ایک سوشل میڈیا صارف نے اسلام آباد پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ دن پہلے اعظم خان کو ڈھونڈ رہے تھے اس بندے کو پتا ہے
https://twitter.com/x/status/1676548654436368385
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ تو اغوا نہیں ہوگئے تھے تو مطلب اُٹھایا گیا تھا اِس مقصد کے لیے
https://twitter.com/x/status/1676541599906406400
صحافی قمرمیکن کا کہنا تھا کہ اعظم خان تو غائب تھے کسی کو نہیں پتا کہاں ہیں ۔ تو آپکو خبر کہاں سے ملی ؟ اور اعظم خان کس کی کسٹڈی میں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1676513271732482048
احمد بیگ نے کہا کہ شہباز گل، اعظم سواتی، پرویزالہی کا بندہ، اظہر مشوانی جس جس کو اغوا کیا یہی افواہ پھیلائی ۔۔ جب ایک بندے نے کچھ غلط کیا ہی نہیں تو اس کیخلاف "اگلنا" کیا ہے؟؟ جب اگلا جاتا ہے تو حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس نکلتا ہے وہ الگ بات ہے کہ بعد میں مک مکا ہوگیا!
https://twitter.com/x/status/1676497251588251648
احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 20دن سے بندہ گم ہے، ان کی کہی باتوں کی کیا حیثیت ہو گی ، کم از کم پہلے رہا تو کر دیں۔۔ باقی ایک پریس کانفرنس اور سہی
https://twitter.com/x/status/1676501027925684224
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہی بات شہباز گل کی کہتے تھے، یہی بات ہر پکڑے جانے والے کے بارے میں کہتے تھے ایسے 'ثبوتوں'کی ایک ذرہ بھی اوقات نہیں ہوتی جو کسی کو اغوا کر کے اکٹھے کئےجائیں پی ٹی آئی کے خلاف کمپنی کی سیاسی پریس کانفرنس نمبر 15 کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ عمران کے خلاف 'ناقابل تردید' ثبوت کہاں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1676504933472907265
واضح رہے کہ اعظم خان گزشتہ 20 روز سے لاپتہ ہیں اور انکی فیملی نے انکی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرارکھی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کررکھا ہے۔
 

Warrior747

Politcal Worker (100+ posts)
no one can be a approver or a witness against someone unless he or she wants it......example Ali Muhammad Khan...... ofcourse Azam Khan has a tons of info
 

Back
Top