لاپتہ شہری کیس:متاثرہ فیملی کوچیک نہ ملاتوحکومتی فنڈزفریز کردونگا:جسٹس محسن

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت کو15 جولائی تک آخری مہلت دے دی۔



جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا اگر متاثرہ فیملی کودوہفتوں میں چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ فریز کردونگا،ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کو مشکل میں ڈالے بغیر مسئلہ حل ہو، یہاں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی انا کا مسئلہ بنا ہوتا ہے ، حکومت کو احساس ہونا چاہیے اورمتاثرہ فیملی کو پتہ تو ہو کہ انکا فیملی ممبر زندہ ہے یا مردہ ، بدقسمتی سے حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، پندرہ پندرہ سال سے لاپتہ افراد کے کیس التوا کا شکار ہیں،لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی کیلئے انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی دو ہفتے تک ہو جائیگی،نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں کرکے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کے سابق سربراہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کا نام لیے بغیر ذکرکرتے ہوئے کہا حکومت نے پہلے سپریم کورٹ کے سابق جج کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کا سربراہ بناکر انصاف فراہم نہیں کیا،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے انصاف فراہم نہ کرکے ظلم کیا،انصاف کی عدم فراہمی میں عدلیہ بھی اسکا حصہ تھی،اس کیس میں عدالت نے لاپتہ شہری کو مسنگ پرسن ڈکلیئر کیا ہوا ہے ،

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا حکومت کو بتائیں عدالتیں کسی کی پابند نہیں ہوتیں،نیا چیئرمین آئے گا اگر وہ استعفیٰ دے گیا تو پھر نیا چیئرمین آ جائے گا،پھر نیا چیئرمین آگیا تو وہ کہے گا کام شروع سے کرنا ہے ،اس کیس میں آخری بار ان کیمرہ بریفنگ کا کہا تھا اسکا کیا بنا ؟،سیکرٹری دفاع بتائیں ان کیمرہ بریفنگ کا کیا ہوا اگر وہ نہیں بتانا چاہتے تو انھوں نے ثابت کرنا ہوگا،اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹریز دفاع وداخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوگی،عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

Source
 

zerozero

Senator (1k+ posts)
Is main phurti nahi dikhaingay?
Jaysay judges justices aur Bill pass kernay main dikhatay Hain?


سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی دو ہفتے تک ہو جائیگی،نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں کرکے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہی
 

Back
Top