لاپتہ آبدوز ٹائٹن نہ مل سکا، آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔۔77 برس کے پال ہنری اس سے پہلے 37 دفعہ ٹائی ٹینک کی باقیات کا مشاہدہ کر چکے ہیں: غیرملکی ذرائع ابلاغ
ذرائع کے مطابق سیاحوں کو تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک دکھانے بحراوقیانوس لے جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کا سلسلہ اب تک جاری ہے تاہم لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈلائن بھی ختم ہو چکی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈز کی طرف سے لاپتہ آبدوز ٹائٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق آج 4 بج کر 18 منٹ تک آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔
امریکی کوسٹ گارڈز کے مطابق ہماری ریسکیو ٹیمیں ٹائٹن کو تلاش کرنے کیلئے اپنی انتھک کوششوں میں مصروف ہے،گزشتہ روز ٹائٹن آبدوز کی تلاش کرتے ہوءے زیرسمندر دو دفعہ آوازیں سنائی دی تھیں لیکن ان آوازوں کے اطراف علاقے میں تلاشی کے باوجود ٹائٹن کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
علاوہ ازیں لاپتہ آبدوز ٹائٹن کے سمندر کی آخری ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں آبدوز کی رہنمائی کیلئے سطح سمندر پر موجود بحری جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے آخری سیلفی لی تو پس منظر میں ٹائٹن موجود تھا۔ 22 سالہ ایبی جیکسن نے ویڈیو کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائٹن آہستہ آہستہ سمندر کی تہہ میں اتر رہا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو سمندر میں لے جانے والی آبدوز کے کیپٹن 77 برس کے پال ہنری اس سے پہلے 37 دفعہ ٹائی ٹینک کی باقیات کا مشاہدہ کر چکے تھے، اسی بنا پر انہیں مسٹر ٹائی ٹینک پکارا جاتا تھا۔ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کو تلاش کرنے کے لیے امریکہ، فرانس اور کینیڈا کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ٹائٹن میں معروف پاکستان تاجر شہزاد دائود اور ان کے صاحبزادے سلیمان دائود، برطانوی تاجر ہمیش ہارٹ اور فرانسیسی غوطہ خور سمیت 5 افراد سوار تھے۔ ٹائٹن آبدوز میں موجود یہ لوگ 18 جون بروز اتوار کو ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیوفائونڈلینڈ سے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظی میں امریکہ کی 52 جنگی آبدوزیں تباہ ہوءی تھیں جن میں سے اکثر کا آج تک سراغ نہیں مل سکا تاہم 2006ء میں روسی غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کی طرف سے جاپانی وروسی جزاءر کے درمیان ڈوبی امریکی آبدوز سواہو کا سراغ لگا لیا تھا۔اس کے علاوہ 2019ء میں جاپان کے جزیرے اوکی ناواے کے قریب امریکی آبدوز گرے یبک کا 75 برس بعد سراغ ملا تھا۔