
مسلم لیگ ن کی حکومت نے لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور قیادت سمیت 700 افراد گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 700 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں عمران خان کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے قبل ملک بھر سے گرفتار کیا جائے گا۔
اے آر وائی کا دعویٰ ہے کہ فہرست میں زیادہ پی ٹی آئی کے کچھ سرکردہ رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیں۔ 700 افراد میں 350 پنجاب، 200 خیبر پختونخوا اور 150 سندھ سے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1525351701628084224
مذکورہ فہرست پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ کچھ ہی روز قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہوں تو عمران خان اسلام آباد میں 20 ہزار کیا 20 افراد کو بھی اکٹھا نہیں کر سکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ptsaatsobndygirftar.jpg