
لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل
وزیر اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔
کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہربھرکے ہوٹلزاورگیسٹ ہائوسز کیلئے حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں ٹھہرانا ورنہ کارروائی ہوگی۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا،روزانہ چیکنگ ہوگی،جس ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ سے خطاب میں کہا قانون توڑیں گے نہ ہی ریڈ زون جائیں گے،ہماری تنقید ملکی بہتری کیلیے ہے، سیاست نہیں اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں،ایک ہی مطالبہ ہے ملک کے فیصلے عوام کو کرنے دیئے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/march-pti-hakumat-aaa.jpg