
ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خاتون سے بدسلوکی کے واقعے پر احتجاجاً اپنا کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران بھیڑ میں اسٹیج کے قریب موجود خاتون سے بدسلوکی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عاطف اسلم نے اس خاتون کو اسٹیج پر بلالیا اور اسے تسلی دی۔
اس واقعہ کے بعد شرکا نے مزید بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور اسٹیج پر پانی کی بوتلیں پھینکنے لگے اور جملے کسنے لگے جس پر عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑا اور وہاں سے چلے گئے۔
واقعے پر بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اور کنسرٹ کے منتظمین شرکا کو پرامن کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر شرکا ان کی ایک بات سننے کو تیار نہیں ہوتے جس پر گلوکار وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ اگر انہوں نے واقعی اس وجہ سے کنسرٹ چھوڑا ہے تو بہت اچھا کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1470078135676907525
https://twitter.com/x/status/1470269155869966336
https://twitter.com/x/status/1469913632771575809
https://twitter.com/x/status/1469980259353255937
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/atifleave.jpg