وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی ازسر نو تعمیر اور سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں کہا شہدا اور غازیوں کو یاد رکھنے والی قومیں کامیاب ہوتی ہیں، شہدا نے ملک کا ایک ایک انچ دشمنوں سے بچایا، وہ اپنے بچوں کو یتیم کر گئے لیکن لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچایا۔
شہباز شریف نے کہا نو مئی کے دن قوم کا سرشرم سے جھکا، کوئی محب وطن ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈابے نقاب ہوا، سازشی بیانیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کی جرات نہیں ہوگی،اب قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہیں ہو گی، وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں،ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا سابقہ حکومت نے صرف قوم کا وقت ضائع کیا لیکن ہم نے گزشتہ حکومت کے روکے گئے منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا۔ آئی جے پی روڈ کا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھ دیا گیا،روس سے خام تیل کا جہاز آچکا ہے اور یہ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے۔ روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی۔
انہوں نے کہا ہم نے نوجوانوں کے لیے پچھلے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کے لیے اعلان کیا تھا جو جولائی میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد یر ہونہار بچوں کو دیئے جائیں گے اس پر کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں چلے گی جبکہ اگلے سال بھی لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان بچوں کے لیے ہم نے قرضے اور وضائف بھی رکھے ہیں جبکہ ہم انہیں ہنرمند بنائیں گے۔ نوجوان نسل پاکستان کو دوبارہ ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے ضمانت ہے،گزشتہ حکومت نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور تباہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔
قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کی جرات نہیں ہوگی،وزیر اعظم

Last edited by a moderator: