
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قیادت کوئی بھی ہوجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے اہم ہے۔
میڈیا بریفنک میں جین ساکی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پرامن انداز میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی تائید کرتے ہیں،امریکا کسی بھی سیاسی جماعت کو دوسری پر فوقیت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے،برابری کی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں۔
جین ساکی کا کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفاد میں ہے اور یہ حقیقت نہیں بدلے گی، چاہے اقتدار میں جو بھی رہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی سے میڈیا بریفنگ، صحافی نے سوال کیا جوبائیڈن نو منتخب پاکستانی وزیراعظم کوفون کریں گے؟ جین ساکی نے جواب دیا، اس وقت کہنے کیلئے کچھ نہیں،نئی لیڈر شپ کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب چینی وزرات خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیاں پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گی،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا، امید ہے کہ پاکستان میں تمام جماعتیں متحد رہیں گی اور قومی استحکام اور ترقی کا تحفظ کریں گی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی نریندر مودی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت خطے کو امن، استحکام اور خطے کو دہشتگردی سے پاک دیکھنے کا خواہاں ہے تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکیں اور اپنی عوام کی خوشحالی اور بہتری کو یقینی بنا سکیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4shahbazusarespons.jpg