قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2018 میں کیا ہوا؟ نواز شریف

7nawaqomjananchahti hy.png

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے رابطہ تڑوایا ان کا شکریہ کہ پتا نہیں انہوں نے ایسا کام کیوں کیا، شائد اس غلطی کےا زالے کا وقت آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے ملتان ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ امیدواروں کا اجلاس ہوا جس سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خطاب کیا، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں،ملک نے بہت برداشت کیا ہے، ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔


میاں نواز شریف نے کہا کہ قو اس وقت پریشانی کے عالم میں ہے، اس پریشانی کی حالت سے باہر نکلنا ہوگا، ہمیں عبادت سمجھ کر قوم کی خدمت کرنی ہے، اگر معاشرہ ترقی و خوشحالی کی طرف چل رہا ہو تو سب خوش ہوتے ہیں، دنیا بہت آگے نکل گئی ہے اور ہم پیچھے رہ گئے ہیں، بہت قربانیوں کے بعد ملک حاصل کیا تھا، جس مقام کیلئے ملک حاصل کیا گیا تھا وہ مقام حاصل نہیں کرسکے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے، پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1734201590108869070
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ2017 میں ہماری حکومت بہت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے بجلی و گیس کی کمی نہیں تھی، ہم نے دہشت گردی و بے روزگاری کا خاتمہ کردیا تھا، سی پیک پر بہت تیزی سے کام چل رہا تھا، ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں،ہم نے ملک کو خوشحالی کے ڈگر پر ڈالا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں مخالفین حسد کررہے تھے کہ 2018 کے الیکشن میں ن لیگ جیت جائے گی، سال 2018ء میں سب نے ن لیگ کے انتخابات جیتنے کی پیش گوئی کی تھی قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2018 میں کیا ہوا؟ جنہوں نے رابطہ تڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے پتا نہیں کیوں ایسا کام کیا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کا سفر کیوں روکا گیا، ہم نے خود اپنے ملک کے ساتھ زیادتی کی ہے، شائد اب اس غلطی کے ازالے کا وقت آگیا ہے، ملک کو اسی مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا یہ ملک مستحق ہے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)

قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2018 میں کیا ہوا؟ نواز شریف​

آر ٹی ایس بٹھا کر تحریک انصاف کی سیٹیں کم کی گئیں
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Bharway bol kia hua tha? Khwaja Asif nay Bajway harami ko phone kar kay kaha tha kay mai election har raha hon kuch karain .. aur phir jeet gaya. 🤣

Ye bhe bata day Garage mai kia hua tha?????
 

Back
Top