
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر و جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے ،سینئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی ہارون رشید جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کامران اکمل کے سپر د کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کی ہارون رشید کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے ، کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے۔
جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کامران اکمل ہوں گے ان کے علاوہ کمیٹی میں سابق قومی سلیکٹر توصیف احمد، شاہد نذیر، شعیب خان اور ارشد خان شامل ہیں۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 2002 سے 2017 کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے، سابق فاسٹ باؤلر محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے اور 13 ٹی 20 میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اسی طرح یاسر حمید نے اپنے کیئر یئر کے دوران25 ٹیسٹ اور56 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15pcbslectioncommttteee.jpg