
قومی کرکٹرز سے سندھ میں ہائی وے پر رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کرکٹرز نے رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پرآواز اٹھائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین سے شہید بینظیر آباد میں سکرنڈ تھانے کی حدود میں مین سپر ہائی وے پر رشوت لینے والے 4 پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ اوسکرنڈ تھانہ اور منشی کو بھی غفلت و لاپرواہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1729489864687538253
خیال رہے کہ کراچی سے ملتان جاتےہوئےپولیس کی رشوت ستانی کا نشانہ بننے والے قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ سندھ پولیس اس قدر کرپٹ ہے کہ ہر50 کلومیٹر پر آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے، ہم سے پولیس اہلکاروں نے 8 ہزار کی رشوت لی اور پھر ہمیں جانے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1729483135237447925
معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے کے بعد آئی جی سندھ رفعت مختیار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز چانڈیو کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی جس پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آبادنے ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرواکے ایف آئی آر درج کروادی اور رپورٹ مرتب کرکے آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5سینگلاکاھھساارعست.png