قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ اسپتال سے ڈسچارج

babar-azam-mother-discharge-1211.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔۔ بابراعظم کی والدہ پہلے تینوں میچوں کے دوران شدید علیل تھیں۔

اس حوالے سے بابر اعظم کے مینجر نے سوشل میڈیا پر کپتان کے مداحوں کو خوشخبری دی۔ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے والدین کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا کہ ’الحمداللّٰہ، کپتان بابر اعظم کی والدہ گھر پر ہیں اور آپ کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘



اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شُکر گزار ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مشہور گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس بارے میں بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے تینوں میچز کے دوران بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1454425651037999104
عاصم اظہر نے کہا کہ یہ خبر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ، ہم نے خود کو ایسے قومی ہیرو کے قابل بنانے کیلئے کیا کیا، بابراعظم اللہ آپ کی اور آپ کی والدہ کی حفاظت فرمائیں اور انہیں جلد صحت یابی نصیب فرمائیں، آمین۔


بابر اعظم کے والد کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ہونا چاہیے آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر، ہمارے گھر پے بڑا امتحان تھا جس دن انڈیا سے میچ تھااُس دن بابر کی والدہ شدید نگہداشت میں تھی اُن کا آپریشن ہواتھا ۔

بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے۔ کرم ہےپروردگار کا اب وہ ٹھیک ہیں بات شیئر کرنے کا مقصد خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نا بنایا کریں اور ہاں مجھے پتہ ہے مرے بغیر جنت نہیں ملتی اگر مقام ملتا ہے تو امتحان بھی دینے پڑ تے ہیں پاکستان زندہ باد
 

Back
Top