
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں ملک کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، کھلاڑیوں کو اپنے لیے نہیں ملک کیلئے کھیلنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر صارفین اور سابق کرکٹرز کی طرف سے قومی سکواڈ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں ملک کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، کھلاڑیوں کو اپنے لیے نہیں ملک کیلئے کھیلنا ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ تک ٹیم میں کوئی تبدیلی کر کے خود کو اور پاکستان کو شرمندہ نہ کرے۔بابر اعظم اور رضوان احمد کی اوپننگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچ بچار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھی اسی طرح کھیلتے رہے تو آسٹریلیا میں جو کچھ ہو گا اسے برداشت نہیں کر سکیں گے، اس سے قبل ہی کوئی حکمت عملی ترتیب دینی ہو گی جس کے بعد کم از کم قومی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل تک پہنچ جائے اس کے بعد سب قسمت کا کھیل ہے کیونکہ قسمت اچھی رہی تو ورلڈکپ فائنل بھی جیت سکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کو اپنا کھیلنے کا انداز بدلنے کی ضرورت ہے، کچھ کھلاڑیوں کو اوپر یا نیچے والے نمبروں پر کھیلنا ہو گا، انہیں عوام اور ملک کے لیے کھیلنا ہو گا اپنے لیے نہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا ٹور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کہا کہ ٹی ٹوینٹی کے لیے آسٹریلیا کی پچز بہت اچھی ہیں اور ہمارے بہت سے کھلاڑیوں سے بگ بیش کھیلی ہے، وہاں کی کنڈیشنز ہمارے کھلاڑیوں کیلئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گی۔
ہر ٹیم کے خلاف ایک ہی انداز سے کھیلنا ہمارے لیے اچھا نہیں۔ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں کپتان، کوچز اور پی سی بی کو انہیں کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، کچھ قربانیاں دینا ہوں گی، نمبرز اوپر نیچے کرنے ہونگے۔ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے ، پاکستان اور بھارت کے مابین زیادہ سے زیادہ میچز ہونے چاہئیں۔
یاد رہے کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو3 رنز سے شکست دی تھی، 167 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 163 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی۔ حارث رؤف نے 4 اوور میں 32 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16youniskhanteamselction.jpg