
ترک صدر کا غیر ذمہ دارانہ مواد کی اشاعت پر ایکشن
ترک صدر رجب طیب اردوان نے غیر ذمہ دارانہ مواد کی اشاعت پر میڈیا کو خبردار کردیا، کہا قومی اخلاقی اقدار کو مجروح کرنے والی خبریں تیار کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک میڈیا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ملک کی بنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے والا مواد پھیلایا تو وہ جوابی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ظاہری یا ڈھکی چھپی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہ اکہ کارروائیوں کا مقصد ہماری قومی اور اخلاقی اقدار کو مجروح کرنا اور ہمارے خاندانی اور سماجی ڈھانچے میں خلل ڈالنا ہے،ناقدین کاکہناہےکہ صدر کا اعلان ایمرجنسی لگانے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب ترکی کے صدر نے ادارہ شماریات کے چیف کو فارغ کردیا،صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے متعلق غیر حقیقی ادادوشمار پیش کیے گئے،ترکی کی معاشی بدحالی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،ترکی میں مہنگائی کی شرح چھتیس فیصد کے ساتھ، انیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/erdon-turk-pr.jpg