
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان کو سوالات کی دعوت دی اور خود خواشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ،سیاسی قیادت، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی، دفاعی کمیٹیوں کے اراکین اور وفاقی و صوبائی کابینہ کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اور اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے ارکان سے کہا کہ وہ ایجنڈے سے متعلق اپنی مرضی کا کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں، آرمی چیف نے اراکین کے سوالات کے خود بھی جواب دیئے۔
https://twitter.com/x/status/1544581212169273344
اس موقع پر سابق فاٹا کی ترقی، ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت اہم سلامتی کے امور پر ڈی جی ملٹری آپریشنز اور کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےعلیحدہ علیحدہ بریفنگ دی، اراکین نے ایجنڈے کے حوالے سے کھل کر سوالات کیے جس کے عسکری قیادت کی جانب سے جوابات دیئے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13arcmuycheqosmalcom.jpg