
محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے اپنی شرٹ پر نام رضوان کی جگہ محمد لکھوا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء فائنل میں محمد کے نام والی شرٹ پہنیں گے، ان کی شرٹ کا نمبر 16 برقرار رہے گا، ان کی ٹوپی کی دھاریوں میں محمد رضوان کی اہلیہ کے نام کا پہلا حرف لکھا ہوا ہے۔
وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022ء اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ان کی شرٹ پر نام رضوان کی جگہ محمد لکھا ہو گا۔ اس سے پہلے محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں خطبہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
https://twitter.com/x/status/1573194671136075776
جسے متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا تھا۔ بلے باز محمد رضوان کو ویڈیوز میں خطبے کے بعد شہریوں کے ساتھ ملتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
مسجد میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے شہریوں کواپنی مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے خدا کو سمجھنے اور روحانیت کی اہمیت بارے کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر شہری اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ ہالینڈ میں بنی ایک ویڈیو میں شائقین کرکٹ نے قرآن پاک پڑھتے ہوئے دیکھا تھا
جبکہ ایمسٹرڈیم سے دبئی کے عنوان سے بنی ویڈیو میں ان کے سفر کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی گفتگو کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کے مذہبی رحجان کو سراہا جبکہ کچھ لوگوں نے اسے دکھاوا قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی اور کھیل کے انداز پر تنقید کی۔
یاد رہے کہ ستمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد رضوان کو ٹی ٹوینٹی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔ بہترین کھلاڑی کی نامزدگی کی دوڑ میں بھارت کے ایکسر پیٹر اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین بھی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں شامل تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹوینٹی میں بہترین پرفارم کر کے نمبر ون بلے باز رہے۔ قومی بلے باز محمد رضوان نے اس اعزاز کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ "امید ہے کہ اس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آئے گی،"
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rizwan-crickt-pak-cct.jpg
Last edited by a moderator: