
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ضمنی انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا جسے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات 9 اکتوبر کو کرائے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ضمنی انتخابات کے متعلق اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک این اے 157 ملتان اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر پر ضمنی انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انتخابات 9 اکتوبر کو کرائے جائیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1569266287943077888
اجلاس کے دوران چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں قومی اداروں کی مصروفیات کے باعث ضمنی انتخابات کی تاریخ ملتوی کر دی گئی تھی، التوا اور ضمنی انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
9 حلقوں سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو حکم نامہ حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا جائزہ اجلاس 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 29 جولائی کو ہائیکورٹ نے ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن کر دیا تھا اور میڈیا کی رپورٹس پر ہائیکورٹ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف درخواست گزار کی حد تک کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کے مطابق سندھ حکومت سے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنرز سے رپورٹ ایک ہفتے میں لی جائے گی جاکہ ان انتخابات کا انعقاد بھی جلد سے جلد ممکن ہو۔
یاد رہے کہ سیلاب کے باعث الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کیے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ منظوری کے دیتے ہوئے تمام قومی اداروں بشمول پولیس، پاک آرمی، رینجرز اور ایف سی الیکشن کمیشن کو معاونت کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فورسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔