قومی اسمبلی ملازمین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ،سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

12NAkjskjsiusjsji.png


قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لیے ایک اہم ترین سرکولر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انہیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لیے اہم ترین سرکولر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کی کڑی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سیاسی سرگرمیاں کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے ان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز اور سوشل میڈیا اکائونٹس کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کیے گئے اس سرکلر میں ملازمین کو میل ملاپ، معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے اور معلومات افشا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے 3 دن تک اپنی موبائل فون سمز اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروائیں اور سرکلر میں سکیورٹی برانچ، آئی ٹی برانچ کو عملدرآمد کرنے کا پابندیا بنایا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق قومی اسمبلی کا کوئی بھی غیرمجاز ملازم ادارے کی آفیشل معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی غیرمجاز افراد کو سرکاری معلومات فراہم کرے گا۔ ملازمین سے متعلق کسی بھی معاملے میں سیکرٹریٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی نہیں کی جائے گی اور کوئی ملازم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا۔

سرکلر کے مطابق حاضر سروس ملازموں کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین پر بھی قواعدوضوابط کی پابندی کرنے اور قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین نے فون نمبرز کا ڈیٹا یا سوشل میڈیا اکائونٹس کا ڈیٹا نہ دیا تو ان کے خلاف سول سروس ایفی شینسی اور ڈسپلن کے قواعدوضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
 

Back
Top