PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

قومیتوں اور لسانی بنیاد پر صوبے نہیں بنیں گے
تحریک انصاف نے مہاجر صوبے کا نعرہ لگانے والوں کو ایک صاف پیغام دیا کہ پاکستان میں قومیتوں اور لسانی بنیاد پر کہیں نئے صوبے نہیں بنیں گے بلکہ صرف اور صرف انتظامی بنیاد پر۔
تحریک انصاف کا موقف انتہائی واضح ہے اور بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات اس کی عکاسی کرتے ہیں جنہوں نے سندھ کی تقسیم کو ناممکن اور نئے صوبوں کو سندھ کی تقسیم کی سازش قرار دیا۔
سندھ میں اس وقت چھ انتظامی یونٹ کام کر رہے ہیں۔ سندھ کا مسئلہ حساس ہے یہ بات درست ہے اسے الطاف کی وجہہ سے نہیں بلکہ سندھ میں ھمیشہ تقسیم کا نعرہ لگادیا جاتا ہے، جس سے سندھ میں اشتعال کا خطرہ ہے۔ بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات سامنے ہیں
نہ تو الطاف حسین کا دماغ اس بات کو سمجھ پایا اور نہ ہی فاروق ستار کا جو گھنٹہ پارلیمنٹ میں تقریر کر کے عوام کا وقت اور روپیہ برباد کرتے رہے۔
اس بات کو اچھالنے کا مقصد صرف تحریک انصاف کے دھرنوں کو نقصان پہنچانا تھا، مگر فاروق ستار اور نواز شریف بری طرح ناکام ہوگئے۔
تاریخ گواہ ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم کی بات کی جائے تو سندھ اسے اپنے لئے گالی سمجھتا ہے۔ اگر نئے صوبوں کی بات کی جائے تو سندھ کی تقسیم کی سازش کہا جاتا ہے
بہت افسوس ہے کہ دودھائیوں سے سیاست میں رہنے والے الطاف حسین اور ان کی جماعت اپنی گندی سیاست سے باز نہ آئی
Last edited: