قواعد وضوابط کی خلاف ورزی:اسٹیٹ بینک نے 6 کمرشل بینکوں پر جرمانہ عائد کردیا

state-banaka.jpg


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان کے 6 بینکوں پر جرمانے عائد کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، الائیڈ بینک سمیت دیگر بینکوں پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے کےجرمانے عائد کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اپریل تو جون2023 کی سہ ماہی کیلئےجنرل بینکنگ آپریشنز، ریگولیٹری ہدایات کو نظر انداز کرنے اور فارن کرنسی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں کو یہ جرمانے عائد کیے ہیں۔

مرکزی بینک نے سب سے زیادہ جرمانہ نیشنل بینک پر 14 کروڑ42 لاکھ روپے عائد کیا،اس کے بعد بینک الفلاح پر 12 کروڑ52 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا، میزان بینک پر 3 کروڑ 80 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح الائیڈ بینک پر2 کروڑ66 لاکھ، پنجاب ڈویژنل کوآپریٹیو بینک پر 1 کروڑ 22 لاکھ اور بینک الحبیب لمیٹڈ پر 1 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
 

Back
Top