
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خود ٹوٹ رہی ہے یا توڑی جا رہی ہے اس کا فی الحال جواب نہیں دوں گا۔پابندیوں سے پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔
نجی چینل اے آروائی کو انٹرویو دیتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جماعتوں کا ٹوٹنا قابل تحسین نہیں،جمہوریت کےلیےاستحکام کاباعث نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی سےسیکھنا چاہیےتھا،عمران خان نئےتھے،انکےساتھی توپرانےتھے،جماعتیں خود بھی ٹوٹتی اورتوڑی بھی جاتی ہیں،تحریک انصاف خود ٹوٹ رہی یاتوڑی جارہی ہےاس کاجواب نہیں دوں گا،
https://twitter.com/x/status/1662711612514467840
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی پرموقف وہی ہے اسطرح پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں اور نہ ہی مسائل کا حل۔کیا اے این پی، ایم کیوایم ختم ہوگئیں؟ہم سےپابندی ڈسکس نہیں ہوئی.نون کے اپنے اندر کوئی بات ہوئی ہوگی۔
جولائی میں اسمبلیوں کی تحلیل طے ہوگئی تھی۔ہم تو تحریری معاہدے میں جولائی میں اسمبلیاں توڑنے کے لیے تیار تھے، نظر آ رہا تھا 15 جولائی سے آگے یا پیچھے کی تاریخ کا اعلان ہوگا، الیکشن کو اکتوبر سے آگے لے کر جانے کی کوئی بات نہیں لیکن عمران خان نے کہا 14 مئی سے پہلے اسمبلی نہ توڑی تو مذاکرات ختم۔
کائرہ نے دعویٰ کیا کہ میراتجزیہ ہے کہ بلاول اگلے وزیراعظم ہوں گے۔سادہ اکثریت نہ بھی ملی تو اتحادیوں کساتھ ملکر بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1662713437493886979
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kairahasiahsaas.jpg