ایرانی حملے سے پہلے امریکا نے اپنے 40 جنگی طیارے العُدید ایئر بیس سے ہٹا لیے تھے
23 جون ، 2025
امریکی اڈہ العُدید : فائل فوٹو قطر میں امریکی اڈہ العُدید کے مقام پر موجود ہے۔ امریکا نے تین روز پہلے اپنے 40 جنگی جہاز اس ہوائی اڈے سے نکال لیے تھے۔
ان جنگی جہازوں میں ہرکولیس سی ون تھرٹی جاسوس طیارہ بھی شامل تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس ایئر بیس سے امریکا نے اپنے جنگی جہاز نکال لیے تھے۔
ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کردیا، اسرائیلی میڈیا
قطر میں موجود امریکی اڈہ "العدید ایئر بیس" (Al Udeid Air Base)، مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ یہ بیس 1996 میں قائم کی گئی تھی اور اسے 2001 کے بعد امریکی افواج کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
العدید ایئر بیس جو امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، وہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔