قصور وار صرف عمران

میں آج کچھ بھی لکھنے سے پہلے آپ سے معذرت کرنا چاہوں گا اور ایک اعتراف جرم بھی لگے ہاتھوں کر ہی لوں۔ میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں عرفان صدیقی صاحب، محترم عطا الحق قاسمی ، قبلہ سلیم صافی، مشہور زمانہ جناب نجم سیٹھی، اور ہر دل عزیز جاوید چوووودری کی طرح نیوٹرل بلکل نہیں ہوں اور اعتراف جرم یہ کہ میرا 2013 کا ووٹ عمران خان کے لیے تھا (جو چوری ہو گیا) ۔ دنیا میں اور بلخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان جیسے ملک میں نیوٹرل ہونے سے بڑا کوئی جرم نہیں، کسی سیانے کا قول
ہے

Qasoor_war_sirf_Imran_by_ali_malik.jpeg


We must take sides. Neutrality helps the oppressor, NEVER victim Elie Wiesel
اسلامی جمہوریہ پاکستان ہر روز آئی ایم ایف سے چار ارب روپے کی اوسط سے قرضہ لے رہا ہے، صرف 2014 میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 330 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں ، بادشاہ سلامت اور انکے شاہی خاندان کے صرف کچن کا خرچ لاکھوں روپیہ یومیہ ہے، ٩ کروڑ سے زائد جمہور کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ، ڈھائی کروڑ لوگ تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں (اور جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، وہ معیار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں) پاکستان کا سب سے بڑا شہر جسے ناجانے کس دیوانے نے روشنیوں کا شہر کہا تھا اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر ، شہر لاہور (وہی شہر جہاں پنجاب کا 35% بجٹ صرف ہوا) میں دودھ کی نہریں ہر ٥ منٹ کی بارش کے بعد نظر آتی ہیں، پچھلے 68 سالوں میں یہ راجے مہا راجے پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کر سکے۔۔۔۔

ہم وہ بد نصیب ہیں جنہیں سوائے ذلت کے کچھ بھی خالص نصیب نہیں اور یہ واحد سہولت بھی صرف قسطوں میں میسر ہے، ہر روز ایک نئی قسط اور متعدد بار ری کیپ کے ساتھ اور بغیر فرمائش کے نشر مکرر۔ صحت ، تعلیم اور عدل و انصاف کی فراہمی پر بات کر کہ میں آپکا وقت مزید برباد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ وہ مسائل ہیں جس میں ہم سب مکمل تربیت یافتہ اور خود کفیل ہیں۔۔۔۔

اب میرا بڑا سادہ مگر تجسس سے بھرپور سوال یہ ہے کہ مندرجہ بالا گھسے پٹے دکھوں میں سے کتنوں میں عمران خان کا قصور ہے؟

کونسے قرضے عمران خان نے معاف کروائے ہیں؟ کونسی ایان علی کو با عزت بری کروایا ہے؟ اسکا کونسا کاروبار ہندوستان، انگلستان، دبئی وغیرہ میں ہے؟

کونسی شوگر ملوں کے لئے پل بنوائے اور توڑے ہیں؟ کتنے انہار چلانے کے لئے ھلہ کو ہلایا ہے؟ کونسی مرغیوں کی پرائس کنٹرول کا اختیار اسکے پاس ہے؟

کتنوں کو تھر میں سسک سسک کر مروایا ہے؟ کس کو سیدھے فائر کر کہ ماڈل ٹاون ، فیصل آباد، ڈسکہ، راولپنڈی میں قتل کروایا ہے؟

میری محدود ترین معلومات کے مطابق ان میں سے کسی میں بھی یہ کسی بھی طرح ملوث نہیں ۔ تو پھر میرا تجسس سے بھرپور سوال یہ ہے کہ آخر میڈیا کے مطابق سارا
قصور عمران کا کس طرح ہے؟ عمران کی چپل سے لے کر ریحام کی قلفی کی فرمائش سے ہوتے ہوئے بات بھابھی کی ڈگری تلک آن پہنچی ہے، کہ شائد ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے۔ ریحام نے ڈگری مکمل کی یا نہیں اس سے میرا کیا لینا دینا؟ ریحام جانے اسکا بندہ جانے یا وہ جس نے اسے نوکری دی ہے۔
البتہ بھابھی جی کوئی ایم این اے ، ایم پی اے یا کسی یوتھ سکیم کی سربراہ ہوتیں تو یقینن سبکو جوابدہ ہوتیں۔ بھابھی کا سیاست میں آنا کم از کم عمران کی زندگی میں تو ممکن نہیں اور جو سمجھتے ہیں یہ بات ہم نہیں جانتے وہ اصل میں عمران خان کو نہیں جانتے ۔۔۔۔

جاتے جاتے ایک آخری بات اور دو سوال۔ اگر فرض کریں عمران کبھی الیکشن نہیں جیت سکا یا اس سے بھی بری طرح فیل ہو جائے تو بھی عمران کی لیگسی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، وہ سولہ برس کی عمر سے قومی ہیرو ہے۔ یہ بات میں بہت تفصیل سے اپنے ایک کالم میں کر چکا ہوں کہ عمران اگر سیاست میں نا آتا تو بھی ہیرو ہی ہوتا، لیکن اگر مولوی ضیاء الحق کی پراڈکٹ ، حضرت علامہ ڈاکٹر ماہر وصیت ، انگلستان والے بھائی، ڈیزل و ایزی لوڈ سیاست میں نا آتے تو کیا کرتے؟ (تفصیل دوبارہ پھر سہی)

آخر میں دو سوال ۔۔۔شوکت خانم جیسا کوئی ایک ، صرف ایک سرکاری ہسپتال کا نام بتا دیجیے؟ پی ایم ایل ن اور پی پی پی پچھلے لگ بھگ چالیس سال سے حکومت میں ہیں، چلیں چالیس چھوڑیں پچھلے آٹھ برس سے دونوں مسلسل پنجاب اور سندھ میں حکومت کر رہے ہیں ۔

صرف ایک ایسے ادارے اور شہر کا نام بتا دیں جو انہوں نے مکمل ٹھیک کر لیا ہو اور وہ سب کے لیے ایک ماڈل ہو۔ (وہ والی ماڈل نہیں) چلیں شہر بھی چھوڑئیے صرف اور صرف ایک ادارہ پنجاب اور سندھ میں بتا دیجیے جو اپنی مثال آپ ہو اور کرپشن سے پاک ہو۔ کسی سیانے نے کہا تھا اٹھارہ کروڑ کا پاکستان اور صرف ایک عمران خان لیکن قصور وار صرف عمران ۔
ضروری اعلان: خواجہ چھ مہینے میں سرپرائز لوڈ شیڈنگ کے لیئے ایک جان لیوا ء خبر ہے کہ شوکت خانم پشاور 29 دسمبر 2015 کو کھل رہا ہے اور وہاں بھی ستر سے اسی فیصد کا مفت علاج ہو گا۔

سے بہتر آخر کون سمجھ سکتا ہے PMLN مفت لفظ

link: http://insaf.pk/mediagallery/blogs/18127-by-ali-malik
 
Last edited by a moderator:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan dunya ka wahid qasoor waar shakhs hai jo din ba din logon k dillon pe chhaa raha hai.

Main kabhee kabhee sochta hoon Imran siyasat main na aata to poori qoum ka undisputed hero hotaa, siyasat main aa ke uss ne khud to bahot galeeyan khayee leiken poori qoum ko jaga ke hero bana raha hai.

Mujh jesa shakhs ko kabhee siyasat se na dilchaspee thee na kabhee socha thaa ke siyasat ko discuss karoon gaa. Bus jab elections atay abba jee ke kehnay pe jisay vote dena hota wahan angootha laga aatay

Imran ne poori qoum ko siyasi shaooor de ke unn ko apnay faislay khud kernay kaa jo gurr sikhayaa hai woh fun shayed koi aor aglay 100 saal b na sikhaa paata.

Imran tera shukriyaa.
 
Last edited:

UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
یہ تحریر ن لیگی نہیں سمجھ سکتے۔ میٹرو، لیپ ٹاپ اور رکشہ اسکیمیں، سمینٹ اور سرئیے کھپانے والے اونچےاونچے پل، بس یہیں تک ان کی عقل ہے۔
 

kbkhan1946

MPA (400+ posts)
imran khan ka sab say barra qasoor ye hai k ye uss qoum k ander paida ho gia hai jo sari zindagi jootian khaygee in nooron ki in zardarion ki aour yahaan k bc media ki laykin imran k in ko uss waqt patta chal lay ga jab imran in k ander say uth jai gaye murdon ko poojne wali qoum hai.ye nawazon aour zardarion ki dashta qaom hai.aap zara in k bharray k tattoo jo ghandi nalee k keeron ki terha social media pe imran k her acchay kam ko budnoma bana ker bherwon k kam kertay hain hain aour appne maalakon say bhara wasool kertay hainlaanat hai un logon pe khas ker parlimentarian pe jo in k pation main jo in ulloo k puthon k terha defend kertay hain.Allah paak in berra gharaq kerray.
 

459zaman

Banned
lafazi se kam nahi chale ga ye sara qasoor yeqinan IMRAN ka hai qum jin logon se nijat chati thi imran ni dobarah un hi logon ko is kom per sawar ker diye PTI main is waqt wahi log hain jo phely PPP PML or PMLQ main thai or qum ko azab main mubtalah kiye howa thai in logon ni ,.......or PTI ke logon imran ni kon sa teer marah hai is qum ke liye aak hospital or aak private college (is se bhohat bhara bhare project chal rahi hain pakistan main.........is ki alawah jhot jhot or jhot bolni ka world record......man bahan ko nach waker pakistan ki kon se khedmat ki hai......aak nazer KPK ki corrupt PTI ki wazeron ko hi dekh lo beshermon
 
Last edited:

459zaman

Banned
پی پی . پی ٹی آئی . پی ایم ایل این ان سب نے پاکستان کو لوٹ لوٹ کر تباه کر دیا ھے جبکه انکی ھر شاخ په الو بیٹھا ھے انجام گلستاں کیا ھوگا

11753668_424556321049258_8382000459709471282_n.jpg
11750670_424443007727256_1535524372018311450_n.jpg
 

ansarppu

Minister (2k+ posts)
janab jin ki aqal per parde hoon aur zang alood soch ho woh kabhi bhi nahi samjh sakte keh yeh zar aur shar kitne mohlak hain pakistan ke liye......
 

عام آدمی

MPA (400+ posts)
قصور وار نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کوالزام سہنا پڑتے ہیں


اگر ان الزامات میں ایگو اور ذاتیات نہ ہو تو اچھی سیاست ہوتی ہے جسکا عوام کو فائدہ ہوتا ہے
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان جب اس ملک میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرے گا تو لازمی بات ھے کہ کچھ لوگ اُسے طنز کی نگاہ سے دیکھیں گے، کچھ بے خبری پر مبنی تبصرے کریں گے اور کچھ اپنا کاروبار سُست پڑ جانے کی فکر میں مبتلا ھو جایؑیں گے، عمران خان کے مخالفین میں بےخبری، بدنیتی اور نااھلی، ان تینوں خصوصیات والے لوگ شامل ھیں

ھمیں خود عوام کی ذھنیت کو بھی پیشِ نظر رکھنا چاھیے، جن سے ھر طرح کی سیاسی لیڈرشپ کو واسطہ پڑتا ھے، آج ھی کے اخبارات میں ایک علاقے کا ذکر ھے جہاں سیلاب زدگان کے لیے غیر ملکی امداد اس کثرت سے ملی کہ ھر شخص نے گھر میں سال بھر کا راشن ان چیزوں سمیت بھر لیا ھے جو اس نے زندگی میں پہلے نھیں دیکھی تھیں، قصبے میں ھر طرف موٹر بایؑک دوڑتی پھرتی ھیں، اس کے باوجود باھر سے آنے والے بندے کو یہ لوگ بدستور دکھڑوں کی داستانیں سناتے جا رھے ھیں، حکومتی بے حسی کا رونا رو رھے ھیں، مطلب عوام بھی بُری طرح کرپٹ ھوتی جا رھی ھے اور ظاھر ھے کہ ان کا قارورہ دن بدن کرپٹ لیڈر شپ سے ملتا جا رھا ھے، جب حالات اس رُخ پر چل نکلیں تو عوام کے ذھنوں کو صاف کرنے میں زیادہ محنت لگتی ھے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
chalo pehlay apni purani I.D kay baray main raaz afsha kro.Thanks

اس سے پاکستان کےسارے مسائل کے حل ہونے مشروط ہیں؟
جو بھی آئ ڈی ہو اس نے چھپایا نہیں پہلے بھی لکھنے کا اعتراف کیا ہے بات سچی ہے یا غلط ہے؟
ہے تو سب سچ پر تم مانو گے نہیں..
 

Encounter

Banned

اس سے پاکستان کےسارے مسائل کے حل ہونے مشروط ہیں؟
جو بھی آئ ڈی ہو اس نے چھپایا نہیں پہلے بھی لکھنے کا اعتراف کیا ہے بات سچی ہے یا غلط ہے؟
ہے تو سب سچ پر تم مانو گے نہیں..

tum ko larnay ka shoq hay yah phir waisay tabiat main talkhi hay ghrello halat ki wajah say.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
tum ko larnay ka shoq hay yah phir waisay tabiat main talkhi hay ghrello halat ki wajah say.

میرے گھریلو حالات برے ہوں تو مجھے تم جیسوں کے حالات خراب کرنے کا بلکل موقع نہ ملے
تمہارے لیے بری خبر کے میرے گھریلو حالات اچھے ہیں اچھے رہیں گے تمہاری بات کا اگر تمہاری پسند کا جواب نہ آئے تو تمہارے حالت خراب ہونے لگتے ہیں تو تم کسی دماغی امراض کے ڈاکٹر سے مل لو

.