قرآن پاک کی ایک آیت نے کس طرح ہندو بزنس مین کی قسمت بدلی؟

11menon.jpg

قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نے بھارتی ہندو بزنس مین پی این سی مینن کی قسمت بدل کر رکھ دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ہندو بزنس مین پی این سی مینن کا کہنا ہے کہ 35 سال قبل میں اپنے کاروبار کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر تھا،میرے کاروبار کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا اور میں چیزوں کو درست کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے عمانی بزنس پارٹنر سلیمان العدوی نے انہیں قرآن پاک کا ایک خوبصورت نسخہ تحفے میں دیا اور مجھے اپنے گھر کے باہر سورہ آل عمران کی ایک آیت لگانے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا۔

عمانی بزنس مین کی طرف سے دی جانیوالی قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 160 کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے:۔

"اگر الله تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو الله ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے"۔

بھارتی بزنس میں نے کہا ہے کہ گھر کے باہر اس آیت کو لگانے سے میرے تمام مسائل حل ہوگئے اور سب چیزیں اپنی جگہ پر آگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تب سے اس آیت کو اپنے تمام گھروں اور دفاتر بشمول یو اے ای اور ہندوستان میں ایک مستقل طور پر لگا رکھا ہے۔ قرآن پاک کی یہ آیت میرے بیٹے اور بیٹیوں کے گھروں میں بھی لگی ہوئی ہے۔

YoXKPj4z-PNC-Menon_Sobha.jpg


خیال رہے کہ پی این سی مینن جو کہ سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں اور وہ اربوں ڈالر ملکیت کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کمپنی کو سنبھالتے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، قطر اور ہندوستان سمیت کئی ممالک پر محیط ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا فائدہ۔۔۔
دنیاوی فائدے تو اٹھا لیئے مگر اُخروی فائدے کی طرف نہ سوچا۔۔

ارے خچر ایمان بھی لے آ اب۔۔
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
 

Back
Top