
قرآن پاک 2بار مکمل پڑھا ہے،اپنے اسلام کو اچھی طرح جانتی ہوں،بھارتی اداکارہ
معروف بھارتی اداکارہ زرین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے مداح ان پر بہت تنقید کر رہے ہیں وہ اس پر کیا کہیں گی؟
جواب میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں مسلمان ہوں شاید اس لیے مجھے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بالخصوص میرے متعلق باتیں کی جاتی ہیں کہ زرین یہ کر رہی ہے زرین وہ کر رہی ہے۔
زرین خان نے کہا کہ میں نے بھی 2 بار مکمل قرآن شریف پڑھا ہے اور جانتی ہوں کہ اللہ نے کیا احکامات دیئے ہیں۔ اپنے اسلام کو بہت اچھے طریقے سے جانتی ہوں۔ مگر ان تنقید کرنے والوں کو یہ یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اسلام میں جبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں یہ بھی کہا گیا ہے نہ کہ کسی کو زبردستی کوئی چیز نہیں سکھائی جا سکتی، اس لیے یاد رکھیں کہ جب میں اور آپ خدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے اعمال کیلئے جوابدہ ہوں گے اور میں اپنے لیے۔ اس لیے میں کہتی ہوں کہ کیا ضرورت ہے کسی کو کچھ سکھانے اور بتانے کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zareen-lj11.jpg