
جنگ کے صحافی صالح ظافر نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد کے موؤی تھیٹر میں مشہور فلم "مشن امپوسبل" دیکھی۔
صالح ظافر کے مطابق بدھ کی شام اسلام آباد کلب کے مووی تھیٹر میں مشہور فلم ’’مشن امپوسیبل ‘‘ کی نمائش کے دوران حاضرین کی خوشی کی اس وقت انتہا نہ رہی جب انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ کو اپنے درمیان فلم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تھیٹر میں موجودگی کا اظہار اس وقت ہوا جب وہ وقفے کے دوران ہال کے باہر فروخت ہونے والے گرم گرم مکئی کے بھٹّوں سے لطف اندوز ہوتاہوا دیکھاگیا۔
اس موقع پر حاضرین میں سے کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان کے ساتھ احترام کے اظہار کے لئے مصافحہ کیا، جس پر ملک کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر انہوں نے مسکراہٹ کے ساتھ ان کو مسلسل خوش آمدید دیتے رہے۔
صالح ظفر نے مزید باتیاا کہ وہ اپنی خود کار پر کلب آئے تھے اور انہیں خود گاڑی چلانے کا شوق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qaziaahaah.jpg