قارئین اپنی امانت مجھ سے لے لیں

Arslan

Moderator
قارئین! یہ چھوٹا سا نسخہ اور یہ مختصر سا فارمولا اپنی نظیرآپ ہے او رنہایت فائدہ مند ہے۔ آپ کی نذر کرتا ہوں استعمال کریں۔ چند دن چند ہفتے چند مہینے آپ کو اس کے بہت خوبصورت بہترین نتائج ملیں گے۔ آج تک میں نے جس کو دیا ہو جس کو بتایا ہو بنا کر دیا ہواور اس کو فائدہ نہ محسوس ہوا ہو مجھے ہرگز یادنہیں۔ نسخہ بنائیں استعمال کریں اور فقیر کو دعائیں دیں۔

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میں ایک بہت بڑے ملک کے معروف معالج مایہ ناز کمپنی کے مالک کے پاس مہمان تھا۔ موصوف نے بہت خلوص سے مجھے کچھ تجربات دئیے۔ کچھ طبی مشاہدات دئیے اور کچھ ایسی چیزیں دیں جو ان کے بقول بہت کم لوگوں کو خبر ہے اور نہ میں کسی کو دے سکتا ہوں۔قارئین! میرے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آپ کا حق ہے وہ آپ کیلئے ہے اور آپ کی خدمت ہے۔ وہ آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔ انہوں نے حب زعفرانی کے نام سے ایک نسخہ دیا۔لکھتے ہیں زعفران خالص ایک تولہ اجوائن دیسی دو تولے لہسن دیسی چھلا ہوا تین تولے ان تمام ادویات کو لہسن دیسی کے پانی میں کھرل کرلیں جب سب چیزیں یکجان ہوجائیں گولی بننے کے قابل ہوں تو چنے کے برابر گولیاں بنائیں یا بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول شام عرق گاؤ زبان اورعرق کاسنی کیساتھ دیں اور دوپہر کو نیازبو جسے عام طور پر پبری بھی کہتے ہیں سفید زیرہ اجوائن دیسی کی چٹنی ٹیبل سپون استعمال کرائیں اور سوتے وقت بھی۔ موصوف کہنے لگے وہ لوگ جن کی دل کی شریانیں بند ہوں بائی پاس کیلئے واضح سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہو دل کا ہرمرض انہیں لاحق ہو دو قدم چل نہ سکتے ہوں سانس پھول جاتا ہو دل ہروقت مردہ مردہ رہتا ہو طبیعت ٹوٹی اور بھجی رہتی ہو یا ایسے لوگ جو دل کے امراض کیلئے بائی پاس یا سرجری کو ضروری سمجھتے ہوں وہ یہ دوائی کچھ عرصہ کھا کے دیکھیں۔ حتیٰ کہ جن کی شریانوں میں خون اٹک گیا ہو شریانیں بند ہوگئیں ہوں والو بند ہوگئے ہوں ان کیلئے یہ چٹنی اور دوائی نہایت مفید ہے۔ بہت زبردست ہے۔

گینگرین کا شافی علاج
:
انہوں نے ایک اور نیا انکشاف کیا فرمانے لگے شوگر کے وہ مریض جن کو گینگرین ہوگئی ہو اور گینگرین سے ان کے پاؤں کٹنے کے قابل ہوگئے ہوں۔ معالجین نے کہہ دیا ہو کہ یہ پاؤں ہر حالت میں کٹیں گے یا جسم کا وہ حصہ کٹے گا۔ ان کیلئے یہ چٹنی اور دوائی بہت مفید ہے اور نیازبو کے پتوں کوکوٹ کر صبح شام ان زخموں پر باندھیں زخم صاف ہوگا پیپ ختم ہوگی انفیکشن ختم ہوگا اور ہمیشہ کیلئے زخم بھرجائے گا حتیٰ کہ نشان تک باقی نہ رہے گا۔ لیجئے قارئین! ایک اور تحفہ اور بینظیرتحفہ جو کہ آپ کی خدمت میں نذر کرتا ہوں ہوا یہ کہ ایک بوڑھی خاتون اکثر اپنے گھر بھر کے علاج معالجے کیلئے آتی رہتی ہیں اب بھی آرہی ہیں۔ ایک دفعہ فرمانے لگیں کہ ہمارے نانا ایک دوائی بنا کر لوگوں کو دیا کرتے تھے لوگ دور دور سے وہ دوائی لینے آتے تھے اور جس کو بھی دیا اس کو خوب فائدہ ہوا میں نے پوچھا کہ وہ دوائی مجھے بھی بتادیں۔ فرمانے لگیں وہ دوائی دراصل کان کے امراض کیلئے اور کان کی خارش کیلئے تھی اور میرے نانا تو کان کی خارش کیلئے دیتے تھے لیکن وہ بوڑھی خاتون بتانے لگی میں نے تو اس کو عام خارش کیلئے بھی بہت استعمال کیا اور جس کو بھی دیا اس کو بہت فائدہ ہوا۔

ترتیب و طریقہ استقبال
:
اس کا نسخہ یوں بتایا۔تیل سرسوں میٹھا آدھا پاؤ بورک ایسڈ تین تولہ کاربالک ایسڈ 5 گرام۔ تیل گرم کرکے اس میں بورک ڈال کر خوب گھوٹیں ٹھنڈا ہونے پرکاربالک ڈال کر مزید گھوٹیں دوائی تیار ہے۔ جب بھی استعمال کریں ہلا کر استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ کان میں چند قطرے صبح دوپہر شام ڈالیں یا اس کو جسم پر مالش کریں۔ ہر قسم کے کان کے مرض مثلاً دکھن درد ریشہ کان کا بہنا نہایت موثر اور مفید دوا ہے اور جسم پر خارش ہو تو اس کیلئے ایک لاجواب تحفہ ہے۔

source
 

Back
Top