
اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرنیوالے قادر پٹیل کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور معافی مانگ لی
اپنے وضاحتی ویڈیو پیغام میں قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر مجھے یہ تاثر مل رہا تھا کہ کوئی زیادہ معتبر ہے یا چھوٹا ہے، میں نے اس پر بات کی تھی لیکن وہ بات تفصیل سے ہوگئی۔مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایسے لوگوں کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے ہے اور وہ حاضر سروس ہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ ہمارا اصولی موقف رہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں۔وہ قومی دفاع میں فرنٹ لائنرز ہیں اورانکی شہادتیں بھی بہت ہوئی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی بھرپورسیکیورٹی ملے۔
قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ میں نے جس واقعے کی بات کی تھی اسکا غلط تاثر گیا اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا، روانی میں جو دو چارباتیں ہوئی ہیں جو کسی کی دل آزادی کا باعث بنی ہیں یا اسکا تاثر کچھ اور گیا ہے تو میرا ہرگز مطلب یہ نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1648663140521869313
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قادرپٹیل نے کہا تھا کہ جج 20 لاکھ تنخواہ لیکر آئین توڑرہے تھے، جرنیل 50، 50 لاکھ تنخواہ لیکر گالف کھیل رہے تھےمفتی روڈ پرلاوارث مرا پڑا تھا،پولیس والوں کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کوئی وزیر ہے۔
قادرپٹیل کی معافی کی بنیاد ڈی جی اے ایس ایف سے متعلق بیان تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ میں اور شازیہ مری ایئرپورٹ پر موجود تھے ، 25 تیس آدمی آئے، کوئی ادھر دروڑرہا ہے کوئی ادھر دوڑرہا ہے، ہم پریشان ہوگئے کہ خدا خیر کرے۔
https://twitter.com/x/status/1647984988116201480
انکا مزید کہنا تھا کہ پھر ہمیں پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے، ہم پریشان ہوگئے کہ یہ کون ہے، نہ یہ صدر ہے نہ وزیراعظم ہے بعدمیں پتہ چلا کہ وہ ڈی جی ایے ایس ایف تھے۔ ڈی جی اے ایس ایف کے آنے پر ہمیں دھکے مارے گئے ۔ اسکا پروٹوکول صدر اور وزیراعظم سے کم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی اے ایس ایف تھری سٹار جنرل نہیں بلکہ میجر جنرل ہیں جنہیں سویلین سمجھ کر قادرپٹیل ان پر گولہ باری کرتے رہے لیکن بعد میں احساس ہونے یا احساس دلانے پر معافی مانگ لی۔
https://twitter.com/x/status/1648736661491023903
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qadiahahasi.jpg
Last edited by a moderator: