
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز تحفے میں دی ہے جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر مہنگا تحفہ دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1484189930930982912
مریم نواز نے ایسی تما تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اِن خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ یہ سفید جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکاؤنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کی تشہیر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مریم نواز کے بیٹے کے حوالے سے جعلی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ اکتوبر 2021 میں ایک خبر سامنے آئی تھی کہ جنید صفدر پانچ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ اس جعلی خبر نے بھی سوشل میڈیا پر بڑی حد تک مقبولیت حاصل کی تھی۔
حتیٰ کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی اس کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان نہ ختم ہونے والی کرپشن میں ملوث ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جنید صفدر کا نام ہی نہیں تھا۔ ان کی پانچ آف شور کمپنیوں کے مالک ہونے کی خبریں غلط تھیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح لندن میں گزشتہ برس اگست میں ہوا تھا۔ بعدازاں گزشتہ سال کے آخری ماہ میں 17دسمبر کو ان کی دعوت ولیمہ کی تقریبات دھوم دھام سے کی گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fact-check-maryam.jpg
Last edited by a moderator: