
تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دوسرے ممالک کا اعتماد بحال ہوتا ہے اور انہیں یقین ہوتا ہے کہ ان کی سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے ذریعے کہیں نہیں جائے گی۔ ان کو یقین ہوتا ہے کہ جس کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ممالک گرے لسٹ میں ہوتے ہیں انہیں یقین دہانی کرانے کیلئے اضافی دستاویز سائن کرنے ہوتے ہیں۔ اطہر کاظمی نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا ہے اور انہیں ایک طرح سے گارنٹی ملتی ہیں کہ ان کا پیسہ محفوظ ہے۔
اطہر کاظمی نے مزید کہا کہ جب اتنے مسائل ہوں تو سرمایہ کار یہ سوچتے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری کا کوئی فائدہ نہیں کسی اور ملک کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے فیٹف کا وفد پاکستان کا آن گراؤنڈ دورہ کرے گا اور یہ ایک دم سے نہیں ہوگا اس کیلئے 7 سے آٹھ ماہ لگیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2pakistafatffaida.jpg
Last edited by a moderator: